مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سمنان کے علماء ، طلباء اور فضلاء کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ استقلال اور عوامی ہونا شیعہ علماء کی خاص خصوصیات میں شامل ہے عوام کے ساتھ قوی رابطہ رکھنا ، فہم و فراست اور سیاسی تجزیے میں اضافہ کرنا ، علماء کی پاک و پاکیزہ سیرت کی حفاظت کرنا، اخلاقی اور مالی اعتبار سے پاک و صاف عمل کرنا ، عالمی سطح پر منحرف افکار سے بر سرپیکار ہونے کے لئے اپنی دینی معلومات میں اضافہ کرنا اور خرافات کے ساتھ شجاعت کے ساتھ مقابلہ کرنا شیعہ علماء کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل رہا ہے ان خصوصیات پر عمل کرکے شیعہ علماء نے علماء کے اہم منصب و مقام اور اس کی تاریخی خصوصیات کی حفاظت میں نماياں کارنامہ انجام دیا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ دیگر مذاہب کے روحانی پیشواؤں کے برخلاف شیعہ علماء نے استقلال اور عوامی تعاون کے ساتھ ایران کی تاریخ اور ملک کے موجودہ حالات میں اہم نقش ایفا کیا ہے شیعہ علماء صرف عوام سے وابستہ ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور یہ ایک اہم اور عظیم کام اور ذمہ داری ہے جس کو مزید مستحکم و محفوظ بنانے کی ضرورت ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ اخلاقی اور مالی میدان میں صاف و شفاف عمل ، قناعت ، پرہیز گاری ، دنیاوی جاہ و حشم سے دوری علماء کے خصوصی شرائط میں شامل ہیں
رہبر معظم نے سمنان کے علماء سے خطاب میں فرمایا کہ
شیعہ علماء کی اصلی خصوصیت انکا " استقلال اور عوامی ہونا " ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سمنان کے علماء کے ایک شاندار اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کے ساتھ قوی رابطہ رکھنا ، فہم وفراست اور سیاسی تجزیے میں اضافہ کرنا، علماء کی پاک و پاکیزہ سیرت کی حفاظت کرنا ، اخلاقی اور مالی اعتبار سے پاک و صاف عمل کرنا ، عالمی سطح پر منحرف افکار سے بر سرپیکار رہنے کے لئے اپنی دینی معلومات میں اضافہ کرنا اور خرافات کے ساتھ شجاعت کے ساتھ مقابلہ کرنا شیعہ علماء کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل رہا ہے
News ID 404557
آپ کا تبصرہ